9 ستمبر، 2017، 12:07 PM

نواز شریف کی نااہلی اور رخصتی میں فوج کا کوئی کردار نہیں

نواز شریف کی نااہلی اور  رخصتی میں فوج کا کوئی کردار نہیں

پاکستان کے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کی نااہلی اور رخصتی میں فوج کا کوئی کردار نہیں ،سپریم کورٹ اور فوج سے محاذ آرائی کا راستہ غلط ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جیو نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کی نااہلی اور رخصتی میں فوج کا کوئی کردار نہیں ،سپریم کورٹ اور فوج سے محاذ آرائی کا راستہ غلط ہے ۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ فوج سے ہماری کوئی لڑائی نہیں نہ فوج کا نواز شریف کی رخصتی میں کوئی کردار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ محاذ آرائی سے ہم اپنی پوزیشن بہتر نہیں بلکہ کمزور کریں گے۔ محاذ آرائی کا مشورہ دینے والے لوگ پارٹی میں اقلیت میں ہیں۔چوہدری نثار نے کہا کہ محاذ آرائی سے کوئی سیاسی مقاصد حاصل نہیں ہو سکتے۔

News ID 1875144

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha